ہیڈلائنز


جلی بستیوں سے یہاں پیدا ہونے والے خوف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

بورس جانسن  نے میانمار کے دورے کے دوران آنگ سان سوچی سے ملاقات کرکے روہنگیا مسلمانوں کی ابتر حالت پر گفتگو کی۔
اس موقع پربورس جانسن نے مسلم اکثریت والے علاقے رخائن کا بھی دورہ کیا  جہاں وہ جلی بستیوں کو دیکھ کر افسردہ ہوگئے۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میانمار میں ان جلی بستیوں سے یہاں پیدا ہونے والے خوف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
 رخائن سے جانے والے مسلمان اب واپس آنے سے ڈرتے ہیں۔
رخائن میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے نتیجے میں لاکھوں مہاجرین بنگلادیش ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ