ہیڈلائنز


2019 کے آخر تک امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا

Written by | روزنامہ بشارت

تل ابیب۔ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ 2019 کے آخر تک امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا جائے گا۔ مائیک پینس نے یہ بات اسرائیل کے دورے کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہی۔ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دسمبر میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ سفارتخانہ اتنی جلدی منتقل نہیں کیا جائے گا۔
تقریر کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ممبران نے ’یروشلم فلسطین کا دارالحکومت‘ کے بینرز کے ساتھ احتجاج کیا جس کے باعث امریکی نائب صدر کو تقریر روکنی پڑی۔ اس احتجاج کے جواب میں مائیک پینس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ’ ’یہ بہت اچھی بات ہے کہ میں جمہوری نظام سے خطاب کر رہا ہوں‘‘۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ