ہیڈلائنز


اتحادی افواج اور کرد باغیوں کے درمیان جھڑپیں

Written by | روزنامہ بشارت

دمشق: شام میں ترک اتحادی افواج اور کردباغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 54افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شام میں ترک اتحادی افواج اور کردباغیوں کے درمیان عفرین میں گزشتہ تین روز سے جاری جھڑپیں 54افراد کی جان لے گئیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ،ہلاک ہونے والے افراد میں 19ترک فوجی اہلکار اور26سے زائد کردباغی شامل ہیں۔ ترکی نے شام میں کردباغیوں کے قد م روکنے کے لیے جنگ شرو ع کررکھی ہے جس کی وجہ سے کرد باغیوں اور ترک اتحاد فوج کے درمیان آئے روز جھڑپیں دیکھنے میں آرہی ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ3 روز کے دوران جاری رہنے والی چھڑپوں میں54سے زاہد ہلاکتیں ہوئیں،ان ہلاک افراد میں 19کے قریب ترک اتحاد کے فوجی جبکہ26سے زائد کر د باغی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ