ہیڈلائنز


پاکستان طالبان اور ایسے دوسرے گروپس کواپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن : کابل میں ہوٹل پر حملے کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرزنے میڈیا بریفنگ میں پاکستان سے ایک بار پھر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ طالبان رہنماؤں کو فوری طور پر گرفتار یا بے دخل کرے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان طالبان اور ایسے دوسرے گروپس کواپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔
یاد رہے گذشتہ ہفتےکابل میں انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر غیر ملکیوں شامل تھے۔
پاکستان نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضائع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
خیال رہے کہ کہ نئے سال کے آغاز میں امریکی صدر کے پاکستان پر دھوکہ دینے کے الزام کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں تاحال کشیدگی برقرار ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا رہا ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ