ہیڈلائنز


کرد جنگجو امریکہ کے فراہم کردہ ہتھیار استعمال کر رہے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ مل کر شمالی شام کے حوالے سے اس کے سکیورٹی خدشات پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ ترکی کے دہشت گردوں سے دفاع کے حق کو تسلیم کرتا ہے اور اس نے صورتحال کو مستحکم بنانے کے لیے کچھ تجاویز بھی دی ہیں۔
ترکی اس ملیشیا کو دہشت گرد سمجھتا ہے اور اسے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کی ہی شاخ قرار دیتا ہے جو آزاد کردستان کا مطالبہ کرتے ہیں تاہم وائی پی جی تنظیم سے کسی قسم کے تعلق سے انکاری ہے۔
کرد ملیشیا شمال مشرقی شام کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے اور دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی اہم اتحادی ہے۔
انقرہ کا موقف ہے کہ چونکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ ختم ہو چکی ہے اس لیے یہ اتحاد ختم ہونا چاہیے۔
ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کالن کا کہنا تھا ’ہم اپنی سرحدوں کے ساتھ شام میں ’پی کے کے‘ کی اسٹیبلشمنٹ برداشت نہیں کر سکتے۔‘
عفرین میں ترک فوج کی کارروائی کے بعد لاکھوں شہری وہاں سے فرار ہو رہے ہیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سنیچر کو شروع ہونے والی اس کارروائی کے بعد سے 70 سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو ایک خصوصی اجلاس میں ترکی کی شام میں کارروائی کے بارے میں بات تو کی لیکن اس کی مذمت نہیں کی گئی۔
پیر کو ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا تھا کہ ترکی کی زمینی افواج شام کے شمالی حصے میں داخل ہو گئی ہیں جس کا مقصد سرحدی علاقے سے کرد جنگجوؤں کا انخلا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ