ہیڈلائنز


جنرل (ر) پرویز مشرف نے سرجیکل سٹرائیک کا ایسا جواب دیا کہ مودی اور پورے بھارت کو سانپ سونگھ گیا

Written by | روزنامہ بشارت

سابق آرمی چیف اور سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بھارتیوں کے پاکستان میں گھس کر مارنے اور سرجیکل سٹرائیک کا ایسا جواب دیا کہ مودی اور پورے بھارت کو سانپ سونگھ گیا ۔
ٹی وی چینل کے میزبان نے جب پرویز مشرف سے سوال کیا کہ پاکستان کا رویہ شر انگیز کیوں ہے اور وہ بھارت کو دھمکیاں کیوں دیتا ہے ؟تو سابق صدر نے جواب دیا کہ پاکستان کا رویہ بھارت کے ساتھ ہرگز وہ نہیں ہے جو آپ کہہ رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف خطرناک اور جارحانہ عزائم رکھتا ہے جسکا مقصد پاکستان کو ذلیل کرنا اور دنیا کی نظروں میں پاکستان کا وقار اور حیثت خراب کرنا ہے ، بھارت جب یہ کہتا ہے کہ ہم پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کریں گے اور پاکستان کو اسکے گھر میں گھس کر ماریں گے تو آپ کی فوج اور حکومت کی ان بڑھکوں کا ہم کیا جواب دیں ۔ ارے بھائی مجھے ایک بات بتاؤ پاکستان اور بھارت میں کیا فرق ہے پاکستان رقبے کے لحاظ سے بھارت سے تین گنا چھوٹا ہے ، فوج اور وسائل کے لحاظ سے تین گنا کم ہے لیکن اس کے باوجود آپ دھمکیاں دیتے ہو اور آپ توقع کرتے ہو کہ ہم چپ چاپ بیٹھے آپ کی باتیں سنتے رہیں ۔ نہیں یہ نہیں ہو گا اب اگر پاکستان میں گھس کر مارنے کی بات کی تو ہم پاکستان میں گھسنے والوں کو زندہ واپس نہیں آنے دیں گے اور پاکستان کی جانب بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ کر رکھ دیں گے اس بات کو پلے سے باندھ لو ۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آپ کے لوگ عجیب باتیں کرتے ہیں کبھی کولڈ سٹارٹ کبھی سرجیکل سٹرائیک اور کبھی گھر میں گھس کر مارنے کے دعوئے ارے بھئی تم میں اتنی ہمت ہیں تو آؤ کرو یہ سب کچھ ۔پھر ہم آپ کو بتائیں گے کہ بلاوجہ کسی کے گھر میں گھسنے کا کیا نتیجہ نکلتا ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ