ہیڈلائنز


گاڑیوں کو آگ لگانے والا بھارتی تخریب کار ڈاکٹرگرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

کرناٹکا : بھارت میں 25 گاڑیوں کو آگ لگانے والے تخریب کار ڈاکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے زیادہ تر ڈاکٹروں کی گاڑیوں کو نذر آتش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں پولیس نے گاڑیوں کو جلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، ملزم پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے۔

مقامی پولیس نے ڈاکٹر امیت گیکواد کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، جس میں اس کو ہلمیٹ پہن کر ایک عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 37 سالہ ڈاکٹر امیت گیکواد پیتھالوجی کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔

اب تک یہ واضح نہیں کہ ہو سکا کہ ملزم کسی ذہنی مرض کا شکار ہے یا پھر اسے گاڑیوں کو آگ لگانے کا شوق ہے۔ نذر آتش کی جانے والی 25 گاڑیوں میں سے 13 گاڑیوں کے مالکان بھی ڈاکٹر ہیں لیکن ان کا ملزم سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر گیکواد گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے گاڑی کے ایئر وینٹ کے قریب کیم فور نامی کیمیائی مواد کا استعمال کرتا تھا تاکہ آگ گاڑی کی تاروں اور اندرونی حصہ کو لگے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ