ہیڈلائنز


ڈاکٹر کو گذشتہ چند روز کے دوران 25 گاڑیوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اب تک یہ واضح نہیں کہ ملزم کسی ذہنی مرض کا شکار ہیں یا پھر انھیں گاڑیوں کو آگ لگانے کا شوق ہے۔
آگ لگائی گاڑیوں میں سے 13 کے مالکان بھی پیشہ ور ڈاکٹر ہیں تاہم بظاہر ان کا ڈاکٹر امیت گیکواد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ 13 ڈاکٹر، ڈاکٹر گیکواد سے مختلف ضلعے میں کام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر امیت گیکواد پیتھولوجی کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔
ایک اہلکار نے
بتایا کہ ’پیشہ وارانہ طور پر انھیں (ڈاکٹر گیکواد) ایک اچھا استاد ماننا جاتا ہے۔ ان کے دفتر میں کام کرنے والے ساتھی اس خبر پر حیران تھے۔‘
37 سالہ ڈاکٹر گیکواد کو ایک سیکیورٹی گارڈ نے 17 جنوری کو پکڑ لیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے وقت پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر انھوں نے اسی روز 10 گاڑیوں کو آگ لگائی تھی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ انھیں شک ہے کہ ریاست کے دو اضلع میں 14 اور 15 جنوری کو مختلف واقعات میں اس ملزم نے اس سے پہلے 15 گاڑیوں کو آگ لگائی تھی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ