ہیڈلائنز


اگر بیت المقد س ہاتھ سے چلا گیا تو کعبہ بھی ہاتھ سے نکل جائےگا

Written by | روزنامہ بشارت

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے بیت المقدس کو کھو دیا تو پھر ہم مکہ اور مدینہ کی حفاظت نہیں کرسکیں گے۔
ترکی کے صدر نے کہا کہ اگر ہم نے بیت المقدس کو گنوا دیا تو ہم مدینہ کی حفاظت نہیں کرسکیں گے اور اگر ہم نے مدینہ کو کھو دیا تو پھر ہم مکہ کی حفاظت نہیں کرسکیں گے اگر مکہ ہاتھ سے چلا گیا تو کعبہ بھی ہاتھ سے نکل جائےگا۔
طیب اردغان نے قدس کو غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کو ایک بمب قرار دیا کہ جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی جانب پھینکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر قدس کے بارے میں امریکی صدر کا فیصلہ پورے عالم اسلام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ اگر ہم ہاتھ کے ذریعہ کچھ نہیں کرسکتے تو کم سے کم زبان کے ذریعہ دشمن اور ظالم کے خلاف آواز بلند کریں ، اگر زبان سے آواز بلند نہیں کرسکتے تو کم سے کم دل سے بیزاری کا اظہار کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ