ہیڈلائنز


اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر پر امن مظاہرین پر تشدد کیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسرائیل کی بربریت جاری ہے ،اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر پر امن مظاہرین پر تشدد کیا ۔
فلسطینی بیت المقدس کو  اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کیخلاف احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی ،جس سے زخمی ہونے والے متعدد فلسطینیوں  کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلےکیخلاف دنیا بھرمیں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
برازیل کے شہر ساؤپالو میں امریکی سفارتخانے کے سامنے سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا ۔
ترکی  کے شہر استنبول میں  بھی امریکی فیصلے کیخلاف ہزاروں شہری سراپا احتجاج ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بیت المقدس کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھائیں گے۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھارکھے تھے ۔
چین کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی  قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زوردیا گیا۔
جاپان کے شہر ٹوکیو اور اردن کے شہر عمان میں بھی  امریکا کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں
بھارتی شہر کولکتہ میں بھی طلبا کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ