ہیڈلائنز


،شمالی کوریاکوراستہ بدلنا ہوگا

Written by | روزنامہ بشارت

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا واشنگٹن کی اٹلانٹک کؤنسل تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام سے دستبردار کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں، مسئلے پر طاقت کا استعمال ناکامی ہوگی تاہم امریکا شمالی کوریا کےخطرات کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شمالی کوریا سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیاروں کا راستہ چھوڑنا ہوگا۔
امریکی وزیرخارجہ کا مؤقف شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے تقریبا دو ہفتے بعد سامنے آیا ہے جس میں شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے میزائل امریکی سرزمین کو باآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ