ہیڈلائنز


مصر: مسجد میں دھماکے اور فائرنگ سے 155 نمازی شہید

Written by | روزنامہ بشارت

مصر کے شمالی صوبے میں مسجد میں ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 155 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے صوبے سینا کے دارالخلافہ العریش کی راودا مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے اور فائرنگ میں 80 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا اور پھر حملہ آوروں نے فائرنگ کی تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

حکومت نے مسجد پر ہونے والے حملے کے بعد تین روز سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

مسجد پر ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ