ہیڈلائنز


بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے 6 رہنماؤں کوسزائےموت سنادی گئی

Written by | روزنامہ بشارت

ڈھاکا: بنگلا دیش میں عدالت نے جماعت اسلامی کے مزید چھ ارکان کو جنگی جرائم کے لیے موت کی سزا سنادی۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی کے سزا سنائے گئے افراد میں ایک سابق رکن پارلیمان بھی ہیں۔ ملزمان کے خلاف لوٹ مار، ایک ہندو اور عوامی لیگ کی طلبہ تنظیم کے رہنما سمیت تیرہ افراد کے قتل کا الزام ہے۔

 گذشتہ سال جماعت اسلامی کے امیر 72 سالہ مطیع الرحمان کو پھانسی دی گئی تھی۔ بنگلا دیش کی جنگی جرائم کا ٹربیونل جماعت اسلامی کے کئی اہم رہنماؤں کو پھانسی کی سزا دے چکی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے حکومت جنگی جرائم کے ٹربیونل کو سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کے بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس  واچ بھی کہہ چکی ہے کہ اس عدالت کا طریقۂ کار بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ