ہیڈلائنز


فوج کو اسرائیل پر حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

بیروت : غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کی جانب سے استعفی دیے جانے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ لبنان کے آرمی چیف نے فوج کو
اسرائیل پر حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔لبنان کے آرمی چیف نے فوج کو حکم دیا ہے کہ اسرائیل کیساتھ سرحد پر جنگ کی تیاری شروع کر دی جائے۔ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ لبنان کے آرمی چیف نے سعودی عرب اور اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑ جانے کا خطرہ ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ