ہیڈلائنز


وائٹ ہاؤس کی مشیر کے دورے کو انتہائی خفیہ رکھا جائے

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دہلی : امریکی حکام نے بھارتی عہدیداروں کو خبردار بھی کردیا کہ اگر ایوانکا ٹرمپ کے دورے کی معلومات عام کی گئیں، اور ان کی سیکیورٹی کے مسائل ہوئے تو ان کا دورہ ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے۔   

بھارت میں جی ای ٹی کانفرنس حیدر آباد دکن کے انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر (ایچ آئی سی سی) میں ہوگی، جس میں کم سے کم 1200 افراد شرکت کریں گے۔ایوانکا ٹرمپ امریکی وفد کی سربراہی کریں گی، جب کہ وہ کانفرنس میں خواتین کی خودمختاری، ان کی کاروبار میں اہمیت سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو بھی کریں گی۔رواں برس ہونے والی جی ای ٹی کانفرنس کی تھیم ’سب سے پہلے خواتین، خوشحالی سب کے لیے‘ رکھی گئی ہے، تھیم کو نظر میں رکھتے ہوئے کانفرنس میں کاروبار، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں خواتین کی اہمیت و حیثیت پر بات کی جائے گی۔ممکنہ طور پر ایوانکا ٹرمپ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پرتعیش عشائیے میں بھی شرکت کریں گی، جب کہ پہلے یہ خبریں بھی تھیں کہ وہ حیدر آباد دکن میں ہی ہونے والے موسیقار اے آر رحمٰن کے میوزک کنسرٹ میں بھی شرکت کریں گی، تاہم اب یہ ممکن نظر نہیں آرہا ۔ ریاست تلنگانہ کے سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کامرس جیئش رنجن نے بتایا کہ امریکی حکام نے ان سے درخواست کی ہے کہ ایوانکا ٹرمپ کے دورے کی معلومات نہایت خفیہ رکھی جائیں۔جیئش رنجن نے بتایا کہ امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر ایوانکا ٹرمپ کے دورے کی معلومات عام ہونے کی وجہ سے انہیں بھارت میں نقل و حرکت کرنے میں تھوڑا سا بھی خطرہ محسوس ہوا تو ان کا دورہ منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ ایوانکا ٹرمپ بھارت کس دن اور کس وقت آئینگی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ