ہیڈلائنز


امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے

Written by | روزنامہ بشارت
دبئی: پاکستان مسلم لیگ ن فارورڈ بلاک گلف ریجن کے صدر کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا قومی دن دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ ہر سال 2 دسمبر کو یو اے کی لوگ یہ دن ملی و قومی جوش و جذبہ کے تحت مناتے ہیں جبکہ ہم بھی اماراتی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
 
امارات اور پاکستان کی دوستی روز اول سے ہے جس کی مضبوطی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب آرہے ہیں۔ ہمیں بھی انفرادی اور اجتماعی طور پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔
 
کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن فارورڈ بلاک اسی سلسلہ عظیم الشان پروگرام ترتیب دے رہی ہے جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔
 
ہمیں اس کی مزید قدر کرنی چاہیے اور اپنا خلوص و پیار اس پر نچھاور کرنا چاہیے۔ کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ دو دسمبر کے نیشنل ڈے کو بھرپور انداز میں منانے اور اماراتیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے کے لئے ہر پاکستانی کواپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ امارات کے ساتھ ہمارا حق دوستی بطریق احسن اداہوسکے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ