ہیڈلائنز


ہماری چلر بھی مس ورلڈ بن گئی

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دہلی:  بھارت میں کانگریس کے رہنما ششی تھرور کے مِس ورلڈ 2017 سے متعلق متنازع بیان نے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔کانگریسی رہنما ششی تھرور نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی نوٹ بندی پالیسی پر تنقید کرتے کرتے حال ہی میں مِس ورلڈ 2017 منتخب ہونے والی بھارتی دوشیزہ مانوشی چلر کے نام پر بھی تیر چلا دیا۔ ششی تھرور نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا، 'نوٹ بندی پالیسی بہت بڑی غلطی ہے! بی جے پی کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ بھارتی روپیہ دنیا پر غلبہ رکھتا ہے، یہاں تک کہ ہماری چلر بھی مس ورلڈ بن گئی'۔واضح رہے کہ لفظ 'چلڑ' ہندی زبان میں 'کھلے پیسوں' کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ششی تھرور کے اس بیان پر قومی کمیشن برائے خواتین(این سی ڈبلیو)نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کردیا۔کمیشن کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ 'ششی تھرور نے ہریانہ کی بیٹی کی خدمات کو نیچا دکھایا ہے، جو ملک کا نام روشن کرنے کا باعث بنی، کیا وہ اپنی بیٹی کو بھی 'چلڑ' کہیں گے؟ انہیں فوری طور پر معافی مانگنی چاہیے 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ