ہیڈلائنز


کیٹ مڈلٹن کے ہاتھوں کی ساخت انکی پوشیدہ زندگی کے رازوں کو بے نقاب کرتی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

مشہور شخصیات کے ہاتھوں میں چھپی لکیروں میںکوئی تو ایسی بات ہوتی ہے جو انہیں مقبولیت اور بڑے عہدوں کے قابل بناتی ہے۔لیکن بعض شخصیات انتہائی اہم ہونے کے باوجود اپنی فطرت کے برعکس زندگی گزارہی ہوتی ہیں اور یہ سب ان کے ہاتھوں سے جھلکتا بھی نظر آتا ہے ۔دنیا انہیں پوجتی اور ان کی راہ میں آنکھیں بچھاتی ہے لیکن وہ بھرے میلے خود کو اندر سے تنہا محسوس کرتے ہیں۔ برطانوی شہزادہ ولیم کی بیوی کیٹ میڈلٹن کے ہاتھوں کی ساخت پر نظر رکھنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ فطری طور پر کیسا مزاج رکھتی ہیں۔ معروف برطانوی پامسٹ ہیلن ایلزبتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچزآف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے ہاتھوں کی ساخت انکی پوشیدہ زندگی کے رازوں کو بے نقاب کرتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ کیٹ مڈلٹن کی دوسری اور تیسری انگلیاں ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فطری طور پر اپنے بارے میں بہت زیادہ حساس اور اپنے عمل کا جائزہ لیتی ہیں۔ایسا انسان سوچ سمجھ کر قدم اٹھاتا اور لاابالی نہیں ہوتا ۔تیسری انگلی کے دوسری انگلی کی جانب واضح جھکاو¿ سے بھی یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کی اپنے بارے میں رائے کو جاننے کے لئے متجسس ہوتی ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ دوسری انگلی کی پہلی پور بھی تیسری انگلی کی جانب قدرے جھکی ہوئی ہے جو ان کی اس کیفیت کو ظاہر کرتی ہے کہ حقیقت میں وہ تنہائی پسند رہنا زیادہ گوارہ کرتی ہوں گی ۔ جبکہ ان کے انگوٹھے کی ساخت سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں ذمہ داریاں اٹھانے میں خود کو پُرسکون نہیں سمجھتیں ،ممکن ہے یہ کیفیت اس وجہ سے ہو کہ انہیں ابھی تک یہ علم ہی نہیں کہ دراصل ان کیا کام کرنے چاہئےں اور کون سے نہیں کرنے چاہئےں۔اس معاملہ میں وہ کنفیوژن کا شکار بھی ہوسکتی ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ