ہیڈلائنز


تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی

Written by | روزنامہ بشارت

سعودی عرب کے فرماں روا خادمِ حرمین شریفین نے ایک تاریخ ساز فیصلہ کرتے ہوئے 12ربیع الاول کو سعودی عرب میں عام تعطیل اور جشن منانے کااعلان کر دیا۔ سعودی شاہ کا یہ فرمان اتحاد بین المسلمین اور امت واحدہ کے ضمن میں ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ اس حوالے سے سعودیہ میں30نومبر بروز جمعرات عام تعطیل ہو گی اور اس روز سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔ شاہی فرمان میں مزید کہا گیا کہ اس عظیم دن پر جشن منانا نبی آخرالزماں، حضرت محمد مصطفی ﷺ سے ہماری محبت کا اظہار ہے اوریہ روایات ہمیں ورثہ میں ملی ہیں۔ اس عظیم اور بابرکت دن پر اکثر مسلم ممالک میں عام تعطیل ہوتی ہے ، مسلمان شکرانے کے نوافل ادا کرتے ہیں اور خیرات دیتے ہیں۔پاکستان بھر میں بھی اس مبارک دن پر جلوس نکلتے ہیں اور مسلمان نعت شریف اور درود پاک کے نذرانے بارگاہِ رسالت میں پیش کرتے ہیں۔ یہ اقدام تمام دنیا کے مسلمانوں کی ترجمانی ہے جو رسولِ اکرم حضرت محمد ﷺ کو کائنات کی ہر شے سے زیادہ عزیز گردانتے ہیں اور آپ ﷺ کی غلامی کو تمام دنیا کی بادشاہی سے افضل خیال کرتے ہیں۔جو سر پہ رکھنے کو مل جائے نقشِ پائے رسول تو پھر کہیں گے کہ ہا ں تاجدار ہم بھی ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ