ہیڈلائنز


چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک

Written by | روزنامہ بشارت

ٹیکساس کی ولسن کاؤنٹی میں سدرلینڈ اسپرنگز کے فرست بیپٹسٹ چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی مارا گیا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں عبادات کی جا رہی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب گورنرگریگ ایبٹ نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکساس کی تاریخ کی بدترین فائرنگ کا واقعہ ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ