ہیڈلائنز


اسرائیلی فوج شامی گائوں کے دفاع کیلئے تیار

Written by | روزنامہ بشارت

یروشلم : ا سرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ شامی سرحدی گائوں کے دفاعکیلئے تیار ہے۔ حکومتی فورسز کے زیرقبضہ حضر نامی گاں میں گزشتہ روز ایک کار بم حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دمشق حکومت نے الزام عائد کیا تھا کہ اس واقعے میں جہادی ملوث تھے۔ شام کے جنوبی صوبے القنیطرہ کا حضر گاں گولان کی پہاڑیوں کے اس حصے کے بالکلقریب ہے، جس پر سن 1967 کی جنگ میں اسرائیل نے قبضہ کیا تھا۔ قنطیرہ میں جمعے کے روز باغیوں نے حکومتی فورسز کے خلاف حملوں کا آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ