ہیڈلائنز


ڈونلڈ ٹرمپ بیوی کی جگہ کسی اور خاتون کو بیوی بنا کر ساتھ لئے پھررہے ہیں؟

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے ایک دوسرے کے ہاتھ جھٹکنے کے واقعات دنیا میں ان کی سبکی کا باعث بن چکے ہیں اور اب ان کی ایک اور ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے جس نے امریکہ میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز سمندری طوفان کے متاثرین کے متعلق میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ میلانیا ان کے ساتھ کھڑی تھیں۔ جب ان کی تصویر انٹرنیٹ پر آئی تو لوگوں نے دعویٰ کر دیا کہ یہ میلانیا نہیں ہے بلکہ یہ ان کی کوئی ہم شکل ہے جسے صدر ٹرمپ ساتھ لیے پھرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس تصویر میں میلانیا بالکل مختلف نظر آ رہی تھیں۔ ان کی ناک موٹی اور دیگر عوارض بھی مختلف تھے اور انہوں نے بہت بڑا چشمہ پہن رکھا تھا۔

 

news-1508421934-8625
سازشی نظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ ”میلانیا ٹرمپ نے اپنی کوئی ہم شکل بنا رکھی ہے جو ٹرمپ کے ساتھ عوام کے سامنے جاتی ہے۔ جوئی ورگس نامی صارف نے ٹرمپ اور میلانیا کی یہ تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ”یہ میلانیا نہیں ہے۔ یہ حیران کن ہے کہ صدر ٹرمپ کسی اور خاتون کو میلانیا بنا کر ساتھ لیے پھر رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ ہم اسے میلانیا ہی سمجھیں گے۔“ اینڈریا ویگنر نامی خاتون نے فیس بک پر اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ ”میں نے اس تصویر کو بغور دیکھا ہے، یہ بالکل میلانیا نہیں بلکہ اس کی کوئی ہم شکل ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ اس خاتون کو میلانیا کہہ رہے تھے۔“اس صورتحال پر ہنگامے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دو روز سے میلانیا اور جعلی میلانیا کے ٹرینڈ ٹوئٹر پر سرفہرست جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ