ہیڈلائنز


امریکی خاندان کو 5سال تک پاکستان میں ہی رکھا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فارڈیفنس آف ڈیموکریسیز میں خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پاؤمپے نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ہفتے پاک افغان سرحد سے 4 رکنی امریکی خاندان کو5 سال تک پاکستان میں ہی مغوی بنا کر رکھا گیا تھا۔ ميرے خيال ميں تاريخ يہی ظاہر کرتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ميں پاکستان سے بامعنی تعاون کی توقعات کم ہی رکھنی چاہئيں اور ہماری انٹيلی جنس بھی کچھ ايسے ہی اشارے فراہم کرتی ہے۔

سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ امریکا وہ تمام کوششیں کررہا ہے جس سے افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آجائیں اور طالبان کو یقین ہو جائے کہ وہ یہ معاملہ میدانِ جنگ میں فتح سے حل نہیں کر سکتے۔ آئندہ چند روز میں امریکی حکومت 2011 میں ایبٹ آباد میں ہونے والی کارروائی کے بارے میں دستاویزات بھی جاری کرے گی۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ