ہیڈلائنز


شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے, پیوٹن

Written by | روزنامہ بشارت

سوچی:روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔

سوچی میں مباحثے کے موقع پر اسکالرز اور میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی مذمت کرتے ہوئے امریکا و شمالی کوریا میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے شمالی کوریا اور امریکا پر مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں جب کہ شمالی کوریا کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ