ہیڈلائنز


افغان نژاد امریکی شہری احمد خان رحیمی کو دو بم نصب کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا دیا گیا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

گزشتہ سال ستمبر میں نیو یارک میں چیلسیا کے مقام پر بم دھماکے اور نیو جرسی میں ایک اور بم نصب کرنے کے الزام میں افغانی نژاد امریکی شہری کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

رحیمی پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اور بھیڑ والے کھلے مقام پر بم حملے کے الزام عائد کئے گئے ہیں، عدالت میں پیش کئے گئے ثبوتوں میں بموں پر رحیمی کے فنگر پرنٹ اور ڈی این اے نشانات کے ساتھ درجنوں ایسی ویڈیوز پیش کی گئیں، جن میں ملزم کی حرکات کو بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔

نیو یارک میں بم نصب کرنے کے علاوہ رحیمی کا نیو جرسی میں نصب کیا گیا بم اس وقت پھٹا تھا، جب بم سکواڈ اسے ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، ملزم نے کاروائی سے پہلے پاکستان کے بھی متواتر چکر لگائے اور وہاں شدت پسند تنظیموں سے رابطے میں رہا۔

اٹارنی جنرل کے مطابق ملزم داعش اور القائدہ کے بہکاوے میں آکر بڑی تعداد میں امریکیوں کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔

امریکی شہر نیو یارک کےمرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں دھماکاہوا تھا، جس کے نتیجے میں29 افراد زخمی ہوگئے تھے، ھماکہ نابینا افراد کے ایک ادارے کے قریب ہوا جہاں نابینا افراد کو تربیت،رہائش اور دیگر سہو لیات فراہم کی جاتی تھیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ