ہیڈلائنز


بہت سے دہشت گرد برطانیہ کا رخ کررہے ہیں جنہیں ڈھونڈنا مشکل ہے

Written by | روزنامہ بشارت

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ اینڈریو پارکر نے کہا کہ برطانیہ میں ممکنہ حملوں کی اطلاعات ہیں، 34 سالہ کیرئیر میں دہشت گردی کے اتنے سنگین خطرات کبھی نہیں دیکھے جن کا برطانیہ کو اب سامنا ہے، انفرادی حیثیت میں دہشت گروں کی کاروائیوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جن کو روکنا مشکل ہے۔

ایم آئی 5 کے سربراہ اینڈریو پارکر کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں بہت سے دہشت گرد برطانیہ کا رخ کررہے ہیں جنہیں ڈھونڈنا بہت مشکل ہے، رواں سال برطانیہ میں 5 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جس کے باعث خفیہ ایجنسی کے آپریشنز متاثر ہوئے ہیں، گزشتہ چار سال کے دوران برطانیہ میں دہشت گردی کے 20 بڑے منصوبے ناکام بنائے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ