ہیڈلائنز


اطالوی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ کرتب دکھاتے دکھاتے سمندر میں جاگرا

Written by | روزنامہ بشارت

اٹلی کے شہر ٹیرانسیا کے ساحل پر یورو فائٹر لڑاکا طیارہ ائر شو کے دوران سمندر میں جاگرا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ طیارہ سمندر میں گرتے ہی اطالوی بحریہ کی کشتیاں اور امدادی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے تاہم پائلٹ زندہ نہ بچا اور اس کی لاش ہی سمندر سے باہر آئی۔

اس ائر شو کو دیکھنے کے لیے ساحل سمندر پر ہزاروں افراد موجود تھے جنہوں نے طیارہ سمندر میں گرنے کے خوفناک منظر کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔ طیارہ فریس ٹرائی کلر نامی کرتب دکھاتے ہوئے ڈائیو لگانے کے بعد دوبارہ فضا میں بلند نہ ہوسکا اور ہیبت ناک چنگھاڑ کے ساتھ سمندر میں گرا جس کے نتیجے میں کئی فٹ اونچی لہریں بلند ہوئیں جس کے ساتھ طیارے کے پرزے بھی ٹوٹ کر ہوا میں اڑے۔

یہ حادثہ اتنی تیزی سے رونما ہوا کہ 36 سالہ پائلٹ گبریل اورلینڈی کو بھی اپنی جان بچانے کے لیے کاک پٹ سے باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حکام نے حادثہ کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ