ہیڈلائنز


دنیا کی سب سے وزنی خاتون 37 سال کی عمر میں متحدہ عرب امارات میں انتقال کرگئیں

Written by | روزنامہ بشارت

مصر سے تعلق رکھنے والی ایمان احمد ابوظہبی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں اور 20 سے زائد ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ان کاعلاج جاری تھا، ڈاکٹرز کے مطابق ایمان کو متعدد مرض لاحق تھے جس میں دل کی بیماری اور گردے کے فیل ہوجانے کے باعث ان کا انتقال ہوا۔

ایمان احمد چند ماہ قبل وزن میں کمی کے لیے آپریشن کرانے ممبئی گئیں تھیں جہاں 3 ماہ تک ان کا علاج ہوا جس کے بعد انہیں واپس ابوظہبی منتقل کردیا گیا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق ان کا وزن 504 کلو تھا تاہم  آپریشن کے بعد تقریباً 300 کلو تک ان کا وزن کم کیا گیا جس کے بعد ان کی صحت میں کافی بہتری آئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ