ہیڈلائنز


8 برطانوی سائیکل سوار قافلہ حجاج کا 40 روزہ سفر

Written by | روزنامہ بشارت

مدینہ منورہ : دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے عازمین حج قافلوں کی شکل میں حجاز مقدس پہنچ رہے ہیں ۔ برطانیہ سے ایک قافلہ سائیکلوں پر 3 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔برطانیہ سے سائیکلوں پر حج کی نیت سے 8 برطانوی شہریوں نے اپنا سفر 14 جولائی کو لندن سے شروع کیا ۔ وہ فرانس ، سوئٹرزلینڈ ، اٹلی ،

15034099902dailyazad

آسٹریا ، جرمنی ، یونان اور مصر سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچے جہاں مدینہ میں ان کے استقبال کے موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔سائیکل سوار قافلہ حجاج کے 40 روزہ سفر میں انہیں کئی طرح کے موسمی حالات اور مشکلات سے بھی دوچار ہونا پڑا لیکن بارگاہ ایزدی میں حاضری کی تڑپ نے سب مسائل پر قابو پانے کا حوصلہ دیا ۔

15034099891dailyazad

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ