ہیڈلائنز


قومی دن کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث415 قیدیوں کی سزائیں معاف

Written by | روزنامہ بشارت

افریقی ملک مراکش کی وزارت انصاف نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ملک کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے قومی دن کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 13 دہشت گردوں سمیت مختلف جرائم کے تحت قید مجموعی طور پر 415 قیدیوں کی سزائیں معاف کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے

شاہ محمد ششم نے ملک کے قومی دن اور شاہی انقلاب کی مناسبت سے 20 اگست کو415 قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا حکم دیا۔ ان میں 13 ایسے افراد بھی شامل ہیں جن پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے اوردہشت گردی کے الزام میں سزائے موت کے ایک قیدی کی سزا تبدیل کرتے ہوئے 30 سال قید کردی گئی ہے۔تاہم ان قیدیوں میں ملک کے شمال میں علیحدگی پسندی کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کی پاداش میں گرفتار افراد شامل نہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ