ہیڈلائنز


گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر شوہر کو طلاق

Written by | روزنامہ بشارت

راجستھان: انڈیا کے صوبے اجستھان میں ایک خاتون نے اکشے کمار کی فلم، ٹوائلٹ ایک پریم کتھاِ، دیکھنے کے بعد گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے شوہر کو طلاق دے دی۔تفصیلات کے مطابق خاتون کی شادی 2011 میں ہوئی تھی مگر پچھلے 6 سالوں میں اس نے گھر میں ٹوائلٹ کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی۔فیملی کورٹ

کی جانب سے خاتون کا موقف درست مانتے ہوئے اسے شوہر سے الگ ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا (جو گھر میں ٹوائلٹ کی اہمیت اور بھارتی سرکار کی مہم کے حوالے سے بنائی گئی ہے) دیکھنے کے بعد لوگوں میں اور خاص طور سے خواتین میں گھروں میں ٹوائلٹ بنانے کے حوالے سے شعور پیدا ہوا ہے۔یاد رہے کہ اکشے کمار نے اپنی اس فلم کی پروموشن کے دوران کہا تھا کہ بھارت میں 50 فیصد ریپ کے کیسز کی اصل وجہ گھروں میں ٹوائلٹ نہ ہونا ہے۔اس سے پہلے بھارتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جن سرکاری ملازمین کے گھروں میں ٹوائلٹ نہیں ہوگا انہیں تنخواہ نہیں دی جائے گی۔بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا (جو گھر میں ٹوائلٹ کی اہمیت اور بھارتی سرکار کی مہم کے حوالے سے بنائی گئی ہے) دیکھنے کے بعد لوگوں میں اور خاص طور سے خواتین میں گھروں میں ٹوائلٹ بنانے کے حوالے سے شعور پیدا ہوا ہے۔یاد رہے کہ اکشے کمار نے اپنی اس فلم کی پروموشن کے دوران کہا تھا کہ بھارت میں 50 فیصد ریپ کے کیسز کی اصل وجہ گھروں میں ٹوائلٹ نہ ہونا ہے۔اس سے پہلے بھارتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جن سرکاری ملازمین کے گھروں میں ٹوائلٹ نہیں ہوگا انہیں تنخواہ نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ