ہیڈلائنز


فلپائن میں انسداد منشیات مہم جاری

Written by | روزنامہ بشارت

فلپائن کے شمالی صوبہ بولاکھان میں انسداد منشیات مہم کے دوران ایک ہی دن میں 32 مشتبہ منشیات فروشوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فلپائنی پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ رومیو ایم کرامات جونیئرکا کہنا ہے کہ بولاکھان میں انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں کی جانے والی پولیس کی کارروائیوں میں107 منشیات فروشوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے منشیات کے علاوہ آتشیں اسلحہ، گرینیڈ اور دیگر ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں جاری انسداد منشیات مہم کے دوران اب تک 3200 مشتبہ منشیات فروش ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ