ہیڈلائنز


کشمیری بچے نےبھارتی فوج کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ دکھا دیا

Written by | روزنامہ بشارت

سرینگر: بھارتی سیاح نے پہاڑوں پر گھومتے کشمیری بچوں سے جب آزادی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اُسے آزادی کا ایسا مطلب سمجھایا کہ بھارتی شخص خاموش ہونے پر مجبور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میں تفریح کے لیے آئے ہوئے بھارتی شہری نے جب پہاڑوں پر گھومتے کشمیری بچوں سے آزادی کا مطلب پوچھا تو انہوں نے سیاح کو بھارتی فوج کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ دکھا دیا۔

سیاح نے بچوں سے سوال کیا کہ آزادی کیاہے؟ جس پر ایک بچے نے جواب دیا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں  قبضہ کیا ہوا ہے، قابض فوجیوں نے برہان مظفر وانی کو شہید کیا اور وہ ہم پر پیلٹ گن کے چہرے استعمال کرتا ہے۔

بچے نے سیاح کو بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ دکھاتے ہوئے کہا کہ پیلٹ گن کا استعمال اور ہمارے معصوم بھائیوں کی گرفتاری آزادی نہیں ہمیں بس بھارت سے آزادی چاہیے۔

سیاح نے بچوں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آزادی ملنے سے کشمیریوں کو کیا ملے گا؟ جس پر بچوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ہم اپنی مرضی سے کام کرسکیں گے، آپ لوگ آرام سے آسکیں گے ، مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم کرتی ہے اور بھارتی فوج شیلنگ کے ساتھ ہم پر پیلٹ گن چلاتی ہے ان ساری چیزوں سے ہمیں نجات مل جائے گی

ویڈیو دیکھیں


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ