ہیڈلائنز


عاشق نے خوفناک طوفان کی موجودگی میں گرل فرینڈ کو پرپوز کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی نے ایک خوفناک طوفان کی موجودگی میں اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کردیا۔اظہاِر محبت کے لیے وقت اور جگہ کی قید نہیں، ایسا ہی کچھ امریکی ریاست ٹیکساس میں دیکھنے میں آیا، جہاں خطرناک ہوا کے بگولے کا سایہ سر پر منڈلا رہا تھا اور ایسے میں ایک انوکھے عاشق نے اپنی خاتون دوست کو شادی کی پیشکش کر دی۔خاتون کے مطابق جب لوگ طوفان سے بچنے کے لیے محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں ہوں ایسے میں کسی کا پروپوز کرنا خود کسی طوفان سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس ہاں کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، کیوں کے سوچنے کے لیے وقت بلکل نہیں تھا۔واضح رہے کہ امریکہ کی کئی ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہاما اور ویسکونسن میں بگولوں نے تباہی مچا دی، بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والے مکانات بھی تہس نہس کر دیئے جبکہ حکام نے شہریوں نے کو انتباہ کیا ہے کہ وہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ