ہیڈلائنز


افغان لڑکی نےتاریخ ساز ریکارڈ قائم کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

افغانستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون پائلٹ تنہا دنیا کا چکر لگا کر ایک تاریخ ساز ریکارڈ قائم کرنے جارہی ہیں‘ 25 ہزار کلومیٹر کا سفر تنہا انجام دیں گی۔
تفصیلات کے مطابق 29 سالہ شائستہ واعض سویت افغان جنگ کے اختتام کے دنوں میں ایک مہاجر کیمپ میں پیدا ہوئی تھیں‘ 1987 میں وہ امریکہ ہجرت کرگئیں تھیں۔
امریکہ میں قیام کے دوران انہوں نے محسوس کیا کہ وہ ہوا بازی میں دلچسپی رکھتی ہیں اوراپنے اسی شوق کی تکمیل کے لیے انہوں نے پائلٹ کا لائسنس حاصل کیااورافغانستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر ترین سویلین خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
شائستہ کے نزدیک ہوا بازی ایک انتہائی دلچسپ اور دل پذیرتجربہ ہے جسے وہ دنیا کی دوسری نوجوان خواتین کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ ’’ سب سے اہم آپ کا شوق ہوتا ہے اور اس کی تکمیل کے لیے کی جانے والی جدوجہد‘‘۔ جب میں نے ہوا بازی شروع کی میں نے دنیا کو اور آسمان کو ایک بالکل الگ نظر سے دیکھنا شروع کردیا۔
شائستہ نے ہفتے کے روز ڈیٹونا بیچ فلوریڈا سے اپنے بونانزا اے 36 ایئر کرافٹ میں سفر شروع کیا ہے اور اس سفر میں وہ لگ بھگ 25،800 کلومیٹر کا فیصلہ تنِ تنہا طے کریں گی اور اٹھارہ سے زائد ممالک سے گزریں گی جن میں اسپین‘ مصر‘ بھارت‘ سنگاپور اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔ ان کا یہ سفر اگست میں اختتام پذیر ہوگا۔
ان کے اس سفر میں 30 اسٹاپس ہیں جہاں سول ایوی ایشن آرگنائزیشن جو کہ اس سفر کے اخراجات برداشت کررہی ہے اسکول کے بچوں میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے مختلف ایونٹس رکھوائے گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ