ہیڈلائنز


ایران کو 'شکست' دینے کیلئے سعودی کوششوں کا خیرمقدم

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن میں موجود امریکی محمکہ دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے تدارک کے لیے بنایا جانے والا مسلم ممالک کا اتحاد ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے کہا، 'ہم دیکھ رہے ہیں کہ خطے کے ممالک ایران کی جانب سے پیدا کی جانے والی رکاوٹ اور عدم استحکام کی روک تھام کی کوشش کر رہے ہیں'۔

پینٹا گون کے مطابق سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز السعود اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے علاقائی سیکیورٹی، یمن کے ساتھ امن مذاکرات اور خطے میں ایرانی اثرو رسوخ کو ختم کرنے کے حوالے سے سعودی کردار کی تعریف کی۔

امریکی سیکریٹری دفاع نے سعودی عرب کی جانب سے اردن میں موجود شامی پناہ گزینوں کی دیکھ بھال، انہیں فراہم کی جانے والی روزمرہ اشیاء اور مصر کو دی جانے والی امداد کو سراہا۔

انہوں نے کہا، 'یہ واضح ہے کہ ایک اہم موقع پر سعودی عرب دنیا کے اس اہم خطے میں استحکام لانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے'۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والے 34 ملکی اتحاد فوجی کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اسلامی فوج کے اس اتحاد کی سربراہی پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کر رہے ہیں۔

تاہم یمن کے خلاف جنگ میں سعودی فوجیوں کی شمولیت نے اس اتحاد کو متنازع بنا دیا ہے جبکہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مقصد کو سراہا ہے۔

یمن کے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں جیمز میٹس نے کہا کہ ہمارا مقصد اس تنازع کو اقوام متحدہ کے ثالثی مذاکرات کی طرف لے جانا ہے تاکہ اس کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

تاہم انہوں نے ایران کو یمن میں مشکلات پیدا کرنے کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔

ان کا کہنا تھا، 'ایرانی اثرو رسوخ، اس کی امداد اور فرانسیسی، امریکی اور آسٹریلوی نیوی کی جانب سے پکڑے جانے والے ہتھیاروں سے ظاہر ہے کہ ایران نے ایک مرتبہ پھر مدد کی ہے'۔

،ختے میں بڑھتے ہوئے ایرانی اثرو رسوخ اوراسکی مسلم حکو متوں کی حما یت ،کچھ بیر ونی طا قتوں کو کھل را ہی ہیں جن میں امر یکا  سعو دی عراب اور اسر اہیل سر فھر ست ہیں یہ گٹھ جوڑ اب تک ھر مسلم حکو مت کو غیر مستحکم کر نے میں کا میا ب ہو چکا ہے اور ان کے لہے اقوام متحدامیں نام نھا د آواز بھی اٹھا چکا ہے ما سواے فلسطین جو ابھی تک ےتیم ہے

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ