ہیڈلائنز


تیز ہواؤں کے ساتھ 10 فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا امکان

Written by | روزنامہ بشارت

متحدہ عرب امارات میں محکمہ موسمیات کےمطابق رواں ہفتے درجہ حرارت 40ڈگری تک رہاہےتاہم آئندہ ہفتےموسم خوشگواررہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں تیزہواؤں کےچلنےکا امکان ہے اور تیزہواؤں کی وجہ سے ریت کے طوفان کاخدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق تیزہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی تاہم سڑکوں پرحدنگاہ 200میٹر سے کم رہے گی۔

آج صبح محکمہ موسمیات کی جانب سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی جس کےمطابق آئندہ ہفتے ساحل سمندر سے دس فٹ اونچی لہریں ٹکرانے کا بھی امکان ہے۔

دبئی میں آج کےدن درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ہےاورزیادہ سےزیادہ 34ڈگری تک رہےگا۔

واضح رہےکہ محکمہ موسمیات کےمطابق ساحلی علاقوں میں نمی کی شرح میں اضافےکےساتھ ساتھ رات کےاوقات میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ