سعودی عرب کے متعدد شہر گرد اور دھند کی لپیٹ میں


سعودی عرب کے متعدد شہر گرد اور دھند کی لپیٹ میں

Written by | روزنامہ بشارت

سعودی عرب کے متعدد شہر جدہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ مدار نامی ریت کے طوفان کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آج صبح سے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش اور برف باری بھی ہوئی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی موسم ابر آلود اور تیز ہوائیں چلنے کی اطلاع ہے، دمام میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، بیشتر مقامی اور غیر ملکی اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور مختلف بیماریوں کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے۔

مدینہ منورہ ریجن، حائل، تبوک، الجوف میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ گرو غبار کا طوفان جاری ہے،  فضا میں ریت ہی ریت پھیلی ہونے سے سینے اور سانس کے امراض میں مبتلا مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں، وہ افراد جنہیں سانس کی بیماری ہے وہ خصوصی احتیاط کریں جبکہ ڈرائیور حضرات احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب وزارت تعلیم نے آج تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کے (*) کے ضروری معلومات کے کالم پر کردئے ہیں

آج کا اخبار

بدھ, 29 مارچ 2017


Read Basharat Online

تازہ ترین خبریں

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly sunny

19°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 64%
Wind: N at 17.70 km/h
Partly cloudy

23°C

لاہور

Partly cloudy
Humidity: 55%
Wind: N at 17.70 km/h
Clear

23°C

کراچی

Clear
Humidity: 80%
Wind: W at 28.97 km/h
Mostly cloudy

14°C

کوئٹہ

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Partly cloudy

18°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 70%
Wind: SW at 11.27 km/h