ہیڈلائنز


پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے106 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گرین شرٹس کے 106 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیویز کی بیٹنگ جاری ہے اور اب تک اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

ویلنگٹن میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم ون ڈے سیریز کی طرح آج بھی گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی اور  پوری ٹیم 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

فخر زمان نے 3، محمد نواز نے 7، حارث سہیل نے 9، سرفراز احمد نے 9، فہیم اشرف نے 7، حسن علی نے 23 اور محمد عامر نے 3 رنز بنائے جبکہ عمر امین اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے جبکہ رومان رئیس صفر رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آج کے میچ میں پاکستان کے 9کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

میچ سے قبل کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان کھلاڑی کھلانا چاہتے ہیں جبکہ پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ، پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرچکا ہے۔

پاکستان ٹیم

عمر امین، فخر زمان، حارث سہیل، سرفراز احمد (کپتان/وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس۔

نیوزی لینڈ ٹیم

مارٹن گپتل، کولن منرو، گلین فلپس (وکٹ کیپر)، ٹام بروس، روس ٹیلر، انارو کچن، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، سیٹھ رانسی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ