ہیڈلائنز


شائقین کا جوش و جذبہ بڑھانے کیلئے زرین خان کا انوکھا کام

Written by | روزنامہ بشارت

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 10 کرکٹ لیگ میں جہاں کرکٹ کے ستارے اپنے جلوے دکھاتے نظر آ رہے ہیں تو وہی بالی ووڈ سٹارز بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود ہوتے ہیں۔ تاہم اسی طرح پختون ٹیم کو پروموٹ کرنے والی زرین خان نے گزشتہ روز سٹیڈیم میں شائقین کا جوش و جذبہ بڑھانے کیلئے انوکھا کام کیا جس کی

Untitled-3 copy
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سری لنکن ٹیم کے خلاف میچ کے دوران زرین خان پختون ٹیم کی شرٹس بانٹنے کا فیصلہ کیا تو وہاں موجود ہر کوئی اس کوشش میں مصروف ہو گیا کہ کسی طرح یہ شرٹ حاصل کر لے۔ انہوں نے جب شائقین کا جوش و خروش دیکھا تو فوراً یہ شرط رکھی دی کہ جو بھی یہ شرٹ لینا چاہتا ہے وہ اپنی شرٹ اتارے اور فوراً یہ والی شرٹ پہنے۔شائقین کی جانب سے حامی بھرے جانے پر زرین خان نے شرٹس تقسیم کرنا شروع کر دیں مگر دیکھتے ہی دیکھتے شرٹس کم پڑ گئیں لیکن شائقین کا جوش و خروش کم نہ پڑا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے اور خوب پسند کی جا رہی ہے

25398640 1673128379374073 936897356487272385 n25289518 1515856791782888 6985118487903245956 n

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ