ہیڈلائنز


کٹرز کا پیار اکثر ایکٹریس یا ماڈل لے جاتی ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

 ویرات کوہلی کے مداح میں برطانوی خاتون کرکٹر ڈینئل وایٹ بھی شامل ہیں۔ اس خاتون کھلاڑی نے 2014ء میں ویرات کوہلی کو ٹویٹر کے ذریعے شادی کا پیغام بھیجا تھا لیکن انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

 

ڈینئل وائٹ نے اپنی ٹویٹ میں صاف الفاظ میں کہا تھا کہ کوہلی مجھ سے شادی کر لو۔ ان کا ٹویٹ کے منظرِ عام پر آتے ہی ٹویٹر صارفین نے ڈینئل وایٹ کا خوب مذاق اڑایا تھا، جن میں خواتین سرفہرست تھیں۔ کسی خاتون صارف نے کہا کہ کوہلی صرف میرا ہے، تو کسی نے ڈینئل وایٹ کو خود کشی کا مشورہ دیا۔اب اس برطانوی کرکٹر نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کرنے پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے، لیکن اس موقع پر بھی ٹویٹر صارفین نے ڈینئل وایٹ کو نہیں چھوڑا اور مذاق کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ٹویٹر پر آپ ہی وہ شخصیت ہیں جنھیں میں ردعمل دینے کے بارے میں سوچ رہا تھا، گڈ لک۔ایک اور صارف نے لکھا کہ کرکٹرز کا پیار اکثر ایکٹریس یا ماڈل لے جاتی ہیں، آپ دل چھوٹا نہ کریں۔ روشن چیتری نامی صارف نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ اس موقع پر دل شکستہ ہیں لیکن زندگی چلتی رہتی ہے۔خیال رہے کے ویرات کوہلی اور ان کی محبوبہ انوشکا شرما نے اٹلی کے 800 سال پرانے دنیا کہ مہنگے ترین مقام پر اپنی شادی کر لی ہے ۔ شادی کی تقریب میں دونوں جانب سے چند منتخب مہمانوں نے شرکت کی تھی ۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ