ہیڈلائنز


کوہلی اورانوشکا کواختلافات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

Written by | روزنامہ بشارت

ماہر نجوم مالوو بھٹ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کو ابتدائی دنوں میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد جہاں انکے مداحوں کو اس شادی کا بے صبری سے انتظار تھا وہیں بھارتی ماہرِ نجوم بھی اس جوڑے کی شادی کے حوالے سے بھرپور پیشں گوئیاں کر رہے ہیں۔

ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نجوم مالوو بھٹ کا اپنے ایک انٹرویو میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ شادی دونوں کی زندگی میں جہاں خوشیاں لائے گی وہیں دونوں کو ابتدا میں پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں توازن رکھنا ہو گا ورنہ آپس میں اختلافات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ