ہیڈلائنز


عمران خان نے مایوسی کے اندھیروں سے باہر آنے میں مدد دی

Written by | روزنامہ بشارت

بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی بھی پاکستان کے عظیم قائد عمران خان کے احسان مند نکلے جب کہ وہ آج بھی حوصلہ افزائی کے ان دو بول کو نہیں بھول پائے جنھوں نے انھیں مایوسی کے اندھیروں سے باہر آنے میں مدد دی تھی۔ گنگولی نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ کوچ گریگ چیپل کے دور میں مجھے کپتانی سے ہٹانے کے ساتھ ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا، میں بہت غصے میں تھا، اسی عالم میں ایڈن گارڈنز کے دوڑتے ہوئے 21 چکر بھی لگائے، مایوسی کے اس دور میں میرا لاہور جانا ہوا جہاں پر عمران خان سے ملاقات ہوئی، میرے ان کے ساتھ کافی اچھے تعلقات ہیں، انھوں نے مجھے کہا کہ جب آپ اونچا اڑیں تو راستے میں آنے والے کالے بادل مزید اونچا اڑنے پر اکساتے ہیں، میں ان کے یہ الفاظ کبھی نہیں بھول پاؤں گا جن سے مجھے حوصلہ ملا اور میں نے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنائی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ