ہیڈلائنز


کامران اکمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل چار نصف سنچریاں بنانے والے پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کامران اکمل کی دھواں دھار بیٹنگ نے کمال کر دکھایا، اسلام آباد کے خلاف لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے کامران اکمل نے تاریخ رقم کردی ، وہ تین سو بیاسی رنز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔
کامران اکمل نے اکہتر گیندوں پر بارہ چھکوں اور چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو پچاس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز مختار احمد کے پاس تھا، مختار احمد نے دوہزار پندرہ میں ایک سو تئیس رنزبنائے تھے۔
بھارت کے وریندر سہوراگ اور زمبابوے کے ہملٹن مساکاڈزا کے بعد کامران اکمل مسلسل پانچ میچز میں پچاس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ہونے والے دورہ ویسٹ انڈیز پر کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی لیکن وہ سیلیکٹرز کو متاثر نہ کرسکے تھے اور ان کو چیمئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ