ہیڈلائنز


فلسطین نے نئی تاریخ رقم کردی

Written by | روزنامہ بشارت

فلسطین کی فٹبال ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار عالمی درجہ بندی میں اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی فٹبال ٹیم فیفا عالمی رینکنگ میں 84 ویں سے 82 ویں پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اسرائیل کی ٹیم 16 درجے تنزلی کے بعد 82 ویں پوزیشن سے 98 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی فٹبال ایسوی ایشن کے سربراہ جبرائیل رجب نے ٹیم کی 82 ویں نمبر تک ترقی کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔

98
خیال رہے کہ گزشتہ روز فیفا کی جانب سے جاری کی جانے والی عالمی رینکنگ کے تحت ابتدائی پانچ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جہاں جرمنی پہلے، برازیل دوسرے، پرتگال تیسرے، ارجنٹائن چوتھے اور بیلجیئم پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔
فیفا رینکنگ میں اسپین کی ٹیم چھٹے نمبر پر آگئی اور پولینڈ کی ٹیم تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئی تاہم سوئٹزرلینڈ نے 3 درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں پوزیشن سنبھالی لی۔

Flickr Hussain Isa
فرانس کی ٹیم رینکنگ میں تنزلی کے بعد نویں نمبر پر جبکہ چلی کی ٹیم دسویں نمبر پرچلے گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فٹبال ایسوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم فلسیطینی فٹبال ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں، ہم ان کے ساتھ کسی بھی وقت دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ