ہیڈلائنز


بی پی ایل 2017 میں جنید خان کی جارحانہ باؤلنگ

Written by | روزنامہ بشارت
بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں حسن علی کے بعد جنید خان نے بھی اپنی باﺅلنگ سے مخالفین کو چت کردیا ۔بی پی ایل میں راجشاہی کنگز نے کھلنا ٹائٹنز کے خلاف مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں نے نقصان پر 166رنز بنائے ۔راجشاہی کنگز کی جانب سے ڈیوائن سمتھ نے 62، شفیق الرحیم نے 55 اور جیمز فرینکلن 29 رنز بنائے ۔
 
پاکستانی پیسر جنید خان نے 27رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں کھلنا ٹائٹنز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 8 وکٹ پر حاصل کرلیا، محمود اللہ نے 56 کی قائدانہ اننگز کھیلی، عارف الحق 43 اور ریلی روسو20 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی فاسٹ بولر محمد سمیع نے 29 رنز دے کر3 وکٹیں اڑائیں لیکن ان کی یہ کاوش ٹیم کے کام نہیں آسکی جب کہ کیوی پیسر فرینکلن نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ