ہیڈلائنز


حسن علی کی ”تباہ کاریاں“

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کی ”تباہ کاریاں“ جاری ہیں جنہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ”تباہی“ مچا دی۔انہوں نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے چند بڑے بڑے ناموں کو تگنی کا
ناچ نچوایا اور ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ ایک ایسے باؤلر ہیں جو کسی بھی وقت کسی بھی بلے باز کو ”ہراساں“ کر سکتا ہے۔ بی پی ایل میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور کومیلا وکٹورینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں حسن علی نے کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کی اور 3.3 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو ’ٹھکانے‘ لگایا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ انہوں نے جن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی وہ دنیائے کرکٹ میں نمایاں نام رکھتے ہیں اور ان بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کرنا ناصرف حسن علی بلکہ پاکستان کیلئے بھی فخر کی بات ہے۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خطرناک بلے باز ایوین لوئس، مصدق حسین، مہدی ماروف، محمد صدام، اور ابو حیدر کو پویلین کی راہ دکھائی اور دلچسپ امر یہ ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ