ہیڈلائنز


فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں شرکت کا پروانہ حاصل کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

یورپیئن زون سے مزید 2 ممالک کروشیا اور سوئٹزرلینڈ نے فٹبال ورلڈ کپ 2018 کیلیے کوالیفائی کرلیا، جس کے بعد آئندہ برس روس میں شیڈول میگا ایونٹ میں جگہ بنانے والے ممالک کی مجموعی تعداد اب 28 ہوگئی، یورپ سے مزید دو ممالک کا تعین آنے والے دنوں میں پلے آف سیکنڈ لیگ نتائج سے ہوگا، جس میں سوئیڈن کا سامنا اٹلی سے اور ڈنمارک کا جمہوریہ آئرلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

میزبان سوئٹرزلینڈ کی ٹیم اتوار کی شب منعقدہ سیکنڈ لیگ پلے آف میں شمالی آئرلینڈ کیخلاف کوئی گول نہیں بناسکی، تاہم فرسٹ لیگ میں انھیں ملنے والی 1-0 سے فتح ان کے لیے کارگر ثابت ہوئی، ولادیمیر پیٹکووک کے زیرکوچنگ کرنے والی میزبان سوئس ٹیم نے سیکنڈ پلے آف کے فرسٹ ہاف میں گول بنانے کے کئی مواقع بھی ضائع کیے۔

 

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ