ہیڈلائنز


یووراج سنگھ کی بھابھی نے ان پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دہلی: بھارتی آل راﺅنڈیووراج سنگھ کی بھابھی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر ،ساس شبنم اور دیگر نے انہیں مالی دباﺅ اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا اور تمام معاملے میں یوراج سنگھ کا کردار خاموش تماشائی کا تھا۔ ان پر بچے کی پیدائش کیلئے بھی دباﺅ ڈالا گیا۔
یووراج سنگھ کے کے بھائی زورآور سنگھ سے علیحدگی اختیار کرنے والی اہلیہ اکانکشا شرما نے اپنے سابق شوہر زورآورسنگھ، ساس شبنم سنگھ اور آل راﺅنڈر سمیت سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق خاتون کے وکیل نے مقدمے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ”جب یووراج اور زورآور کی ماں ان کی موکلہ کو بچہ پیداکرنے پر مجبورکررہی تھی تو یووراج نے بھی ان کا ساتھ دیا، اس نے بھی یہی تجویز کیا اور اپنی ماں کا ساتھ دیا، یووراج یہاں تک کہتے رہے کہ اسے اپنی ساس کی بات مان لینی چاہیے کیونکہ وہ گھر میں سب سے بڑی ہیں “۔

yuvraj-7 1449899145
انہوں نے مارکٹائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ اکانکشا کو تھپڑاور دھکے بھی مارے گئے، اسے جذبانی اور مالی طورپر گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑاجیسے کہ اکانکشا کو صبح پانچ بجے اٹھ کر چائے بنانے کو کہاگیا جبکہ گھر میں تین کک بھی موجود تھے ۔ 
یادرہے کہ اکانکشااور زورآور کی فروری 2014ءمیں شادی ہوئی تھی اورپھرشادی چلنامشکل ہوگئی تھی تو علیحدگی کیلئے کیس دائر کردیاگیا۔دوسری طرف یوراج سنگھ اور ان کے اہلخانہ کے وکیل نے اکانکشا شرما کے بگ باس 10میں حصہ لینے والی اکانکشاشرما تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ