ہیڈلائنز


قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ہار سے دلبرداشتہ ہو کر اہم اعلان کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

سری لنکا کیخلاف دوسری اننگز میں اپنی وکٹ گنوانے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے اہم اور مشکل مواقع پر سویپ شاٹ کھیلنے سے توبہ کر لی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھاکہ سویپ ایک ایسا شاٹ ہے جس پر انہوں نے ہمیشہ رنز سکور کیے تاہم اب وہ کوشش کریں گے کہ اہم مواقع پر اسے نہ کھیلیں ۔ سرفراز نے کہا کہ انہیں سویپ شاٹ پر کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ یہ ان کا پسندیدہ شاٹ ہے جس پر انہیں مکمل مہارت حاصل ہے ، اس اننگز میں بھی انہوں نے اپنا ہر سٹروک بہت احتیاط کے ساتھ کھیلا۔قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا پچھتاوا ضرور ہے کہ وہ اس شاٹ کو کھیل کر آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم کو اس کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ‎‎‎


 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ